Universal News Network
The Universal News Network

پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

PIA plane is about to crash near Karachi airport

29

کراچی: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےقریب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ سول ایوی ایشن ، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں طیارہ گرنے کی جگہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

طیارہ گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے، طیارہ گرنے سے 4سے5مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.