Universal News Network
The Universal News Network

45 بچیوں سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار میاں بیوی سے متعلق مزید انکشافات

28

راولپنڈی میں 45 بچیوں کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والے شوہر اور اس کی بیوی کے مقدمے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور شبہ ہے کہ ملزمان بچیوں سے زیادتی کی ویڈیوز آن لائن فروخت کرتے تھے۔

راولپنڈی میں ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے معاملے میں ملزم سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، ملزم قاسم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ نکلا، ملزم نے اپنی ویب سائیٹ بنا رکھی ہے اور سوشل میڈیا بلاگر بھی ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم بظاہر ویب سائیٹ پر اینٹی وائرس پرگرام وغیرہ فروخت کرتا ہے، دونوں ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کے فرانزک تجزیے کے بعد سے اب تک برآمد ہونے والی ویڈیوز کی تعداد 15 ہوگئی ہے، ملزم چوں کہ آئی ٹی کا ماہر ہے اس لیے شبہ ہے کہ ملزم اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے تاہم اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی اہلیہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں نرسنگ ٹیکنیشن رہ چکی ہے، ملزم کی اہلیہ خاوند کے جرم میں مکمل طور پر ملوث رہی اور نازیبا ویڈیو اور تصاویر بناتی تھی، ابتدائی تفتیش میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اس مکروہ کام میں آسودگی ملنے لگی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.