Universal News Network
The Universal News Network

یوم دفاع پاکستان اورکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پرمنایا جارہا ہے

28

وزیر اعظم عمران خان نے یوم دفاع پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت دی ہے جس کے بعد سرکاری اداروں اور صوبائی دارالحکومتوں میں یوم دفاع اور کشمیر پر مختلف تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاکستان رینجرز پنجاب کے دستے نے سلامی دی اور گارڈز کی ذمہ داری سنبھالی، میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اورفاتحہ خوانی ہوئی، پاک فوج کے جوانوں نے سلامی دی۔
برکی علاقہ میں میجر عزیز بھٹی شہید، باٹا پور اور مناواں میں 1965ء کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کی یادگاروں پر حکومتی، فوجی شخصیات اور عام شہریوں کی طرف سے پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

پاکستان ایئر فورس کے زیر اہتمام ائیر بیس لاہور میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیاروں اور دیگر سازو سامان کی نمائش ہوئی جبکہ ایئر فورس کے جدید طیاروں نے فلائی مارچ کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.