Universal News Network
The Universal News Network

گورنر سٹیٹ بینک دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کریں گے ، شرح سود میں 1 فیصد تک اضافے کا خدشہ

19

کراچی: (یو این این ) دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا، شرح سود میں 1 فیصد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکر رضا باقر کل کررہے ہیں، روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین توقع کررہے ہیں کہ سٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔
اس حوالے سے دنیا نیوز نے ماہر معاشیات اور مالیاتی اداروں کے مختلف افراد سے رابطہ کیا، زیادہ تر کے مطابق شرح سود میں آدھا سے 1 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس وقت بنیادی شرح سود 12.25 فیصد ہے اور مئی 2018 سے اب تک شرح سود میں 5.75 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے، دوسری جانب جون 2019 میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.