Universal News Network
The Universal News Network

کورونا سے 90 روز تک محفوظ رکھنے والی جراثیم کش تہہ تیار

Prepare a disinfectant layer that protects from corona for 90 days

10

چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر سے سائنسدان ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

دوسر ی جانب کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر جراثیم کش اشیاء سے مختلف سطح کو صاف کرنے اور سینیٹائزر استعمال کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔اب حال ہی میں یونیورسٹی آف ایری زونا کے سائنسدانوں کی جانب سے ایک ایسی جراثیم کش تہہ تیار کی گئی ہے جو کہ کورونا وائرس سے 90 دن تک محفوظ رکھ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جراثیم کش تہہ کورونا وائرس کی پرو ٹین پر حملہ کر کے اسے کمزور بناتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے سطح پر یہ تہہ صرف ایک بار چڑھانا ہو گی جب کہ ایک بار اسپرے 3 سے 4 ماہ تک کے لیے کافی ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.