Universal News Network
The Universal News Network

کوئٹہ: سٹی تھانے کے قریب دھماکا، 4 افراد شہید جبکہ 25 افراد زخمی

19

کوئٹہ: (یو این این ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا سنا گیا ہے۔ سٹی تھانے کے قریب دھماکے کی وجہ سے 4 افراد شہید جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یو این این نیوز کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے پاس پولیس وین کے قریب ہوا ہے۔ دھماکا کے نتیجے میں 4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار، خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سول اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس دھماکے میں 25 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.