Universal News Network
The Universal News Network

کراچی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

4

کراچی : رضویہ میں رہائشی عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمارنمبر دومیں تھانہ رضویہ کے قریبرہائشی عمارت گرگئیں ، گنجان علاقےکی تنگ گلیوں کےدرمیان موجودہ رہائشی عمارت گری توفوری طورپرعلاقہ مکین اکھٹے ہوگئے اور اپنے مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کرنے لگے۔

حادثے کے فورا بعد رینجرز جائے وقوع پرپہنچی اورایمبولینسز کیلئے راستہ کلیئرقرارکروایا، پولیس اوررسیکیوٹیمیں بھی جائےحادثہ پر پہنچ گئیں تاہم تنگ گلیوں کےباعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ساتھ بڑا مالی نقصان بھی ہوا، کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئی،عمارت کی نچلی منزل مکمل طور پر کانکریٹ کے ملبے تلے دب گئی۔

عمارت گرنے سے ارگردموجودعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جن کوخالی کرالیاگیا ہے، اہل علاقہ کاکہناہےکہ گرنے والی عمارت دوسال پہلےتعمیرکی گئی تھی،اس میں کئی خاندان آباد تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.