Universal News Network
The Universal News Network

کراچی میں ڈی ایس پی کے گھر میں ڈکیتی، فائرنگ سے بھانجا ہلاک

43

کراچی کے علاقے شادمان سیکٹر 14 بی میں پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے بھانجا جاں بحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی طارق ملک نے بتایا کہ چھ ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا، ملزمان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بنگلے میں موجود رہے، انہوں نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میرا بھانجا ریاض جاں بحق ہوگیا۔

واردات کے وقت بنگلے میں ڈی ایس پی طارق ملک سمیت 6 افراد موجود تھے جبکہ ملزمان سونا، نقدی اور دو پستول لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.