Universal News Network
The Universal News Network

کامیڈین عمر شریف اچانک دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

45

کراچی: عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کو اچانک دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے عمر شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جمعرات کی شام عمر شریف کے دل کی دھڑکن سست پڑ گئی۔ اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد دی اور ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل رہنے کا مشورہ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.