Universal News Network
The Universal News Network

ڈالر کی پھر اونچی اڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

37

کراچی: (یو این این ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی میں 4 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 50 پیسے میں ٹریڈنگ ہونے لگی۔ اوپن مارکیٹ‌ میں ڈالر 3 روپے 80 پیسے مہنگا ہو کر 161 روپے میں‌ فروخت ہوا.

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی پھر اونچی اڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا اور 161 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوا۔

یاد رہے گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے ہو گئی تھی اور قیمت فروخت 157 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 20 پیسے مقرر ہوئی تاہم مقامی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت خرید 156 اور قیمت فروخت 156 روپے 70 پیسے پر مستحکم ہو گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.