Universal News Network
The Universal News Network

چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا

22

ملک اسد کھوکھر نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک اسد کھوکھر کا بتانا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بطور چئیرمین شکایت سیل مین اپنے حلقے میں وقت نہیں دے پا رہا۔ انہوں نے کہا اگر آئندہ حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ ضرور کام کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ملک اسد کھوکھر نے لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 کے ضمنی معرکے میں 17579 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رانا خالد محمود 16892 ووٹ لے سکے تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.