Universal News Network
The Universal News Network

چمٹے کی منفرد دھنوں اور بے مثال آواز کے جادو سے مداحوں کو محسور کرنے والے عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

54

لاہور(کلچرل رپورٹر) لوک گلوکار عالم لوہار کی 40ویں برسی آج منائی جائیگی۔اس موقع پرمرحوم کے بیٹے اورمعروف گلوکارعارف لوہار اپنی رہائش گاہ پرقرآن خوانی کااہتمام کرینگے ۔عالم لوہار گجرات کے نواحی گاؤںآچھ گوچھ میںپیداہوئے۔انہوں نے 35 برس تک فن کی خدمت کی۔ان کے گائے لوک گیت، بولیاں، ماہیے، نعتیہ کلام اور سیف الملوک کے علاوہ ’’جگنی،مرزا صاحبہ، ہیررانجھا،سسی پنوں،پرن بگھت،شاہ نامہ کربلا‘‘اوردیگر لاتعداد گیتوں نے عالمی شہرت حاصل۔ حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف میںصدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔عالم لوہار3جولائی 1979ء کوٹریفک حادثے میںجاں بحق ہوگئے ۔وہ لالہ موسیٰ میںآسودہ خاک ہیں۔بیٹے عارف لوہارنے قوم سے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مرحوم عالم لوہار کے سالانہ ختم کے موقع پر کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے والدین کا نعم البدل نہیں بنایا۔عالم لوہار کا سالانہ ختم آج آبائی علاقہ لالہ موسیٰ میں ہو رہا ہے جس میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.