Universal News Network
The Universal News Network

پکنک پرجانے والے طالب علموں کی بس کھائی میں جاگری، 33 افراد ہلاک

38

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے سرینگرمیں بس ضلع کیشوان سے 45 مسافروں کو لے کرکشٹوارجارہی تھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے بھی سری نگرکے ضلع شوپیاں میں پکنک پرجانے والے طالب علموں کی گاڑی کھائی میں جاگری تھی اورحادثے میں 11 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں سڑکوں کی خراب صورتحال اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث ہرسال ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.