Universal News Network
The Universal News Network

پنجاب کے کئی شہروں میں تیز بارش ،سڑکیں تالاب بن گئیں

19

گوجرانوالہ: (یو این این) ساون کی جھڑی پھر لگ گئی، لاہور، قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور کشمیر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ گیپکو اور لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرم کرم برسا جس سے موسم تبدیل ہوگیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بعض علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.