Universal News Network
The Universal News Network

پنجاب کے شہر قصور میں بچوں سے زیادتی کے تین واقعات

42

جنسی درندوں نے 7 سالہ بچے اور 2 کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ قصور پولیس کے ترجمان ساجد حسین کے مطابق گھمن کے علاقے میں دو اوباش نوجوانوں نے 15 سالہ منزہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رحمان پوری مصطفی آباد میں 12 سالہ عائشہ سے منیر نے زیادتی کی جبکہ کنگن پوری میں 7 سالہ لڑکے احسن کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کےلیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.