Universal News Network
The Universal News Network

پنجاب حکومت کا این جی اوز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

42

ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ظہور احمد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفئیر اور انڈسٹریز کے آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں فلاحی تنظیموں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے جس کے تحت غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کو فوری رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور رجسٹریشن نہ کرانے والی فلاحی تنظیوں کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے صوبے بھر میں این جی اوز کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے بھر میں این جی اوز کی نگرانی کی جائے گی جب تمام این جی اوز کے ریکارڈ اور اکاؤئنٹس کی جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.