Universal News Network
The Universal News Network

پشاورموڑ کے قریب اتواربازارمیں آگ لگ گئی

24

اسلام آباد میں پشاورموڑ کے قریب اتوار بازار آگ کی لپیٹ میں آگیا۔آگ کی شدت کے باعث 250اسٹال اس کی زد میں آگئے۔ آگ لگنے سے گارمنٹس اور لنڈے کے اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے۔ فائربریگیڈ کی بارہ گاڑیوں اور نیوی کے فائر فائٹر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ پر دو سے تین گھنٹوں میں قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں پولیس،بازارانتظامیہ اوراے سی انڈسٹریل شامل ہیں۔ آگ ایچ نائن سیکٹر میں لگی جہاں مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کا جلسہ کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.