Universal News Network
The Universal News Network

پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبوں کی کارکردگی رپورٹ میں سندھ حکومت کی سب سے ناقص کارکردگی

33

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سرفہرست ہیں، وفاقی وزارتوں اور اداروں نے 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد شکایات حل کیں، اس طرح وفاقی اداروں کی جانب سے 89 فیصد شکایات حل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت شہریوں کی شکایات حل کرنے میں سب سے پیچھے ہے، سندھ کے صوبائی محکمے اب تک صرف 30 فیصد شکایات حل کر سکے ہیں جب کہ سندھ میں وفاقی اداروں نے 84 فیصد شکایات حل کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان بھر میں زیر التوا شکایات کی تعداد 37 ہزار 574 ہیں جن میں میں سے 32 ہزار زیر التوا شکایات صرف سندھ حکومت کی ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ شکایات پولیس، پینے کے پانی اور نکاسی کے حوالے سے آئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی محکموں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے عدم تعاون کا نقصان عام شہریوں کو ہو رہا ہے وزیراعظم نے سندھ کے چیف سیکریٹری کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ وفاقی دارالحکومت میں 90 فیصد شکایات پر عملدرآمد ہوا، خیبرپختونخوا حکومت نے 86 فیصد اور پنجاب نے 85 فیصد شکایات حل کیں جب کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومت نے 74 فیصد شکایات حل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.