Universal News Network
The Universal News Network

پانی کے بغیر سانس لے کر زمین پر زندہ رہنے والی خطرناک مچھلی

18

امریکی ریاست جارجیا میں پکڑی جانے والی مچھلی کا نام ’’سنیک ہیڈ‘‘ ہے، اس کا مطلب سانپ کے سر والی ہے، اسے بہت ہی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے اور اب پھیلاؤ کے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے وارننگ دی ہے جو اس مچھلی کو دیکھے اسے فوراً مار دے۔ وائلڈ لائف ریسورس ڈویژن کے چیف آف فشریز میٹ ٹھامس نے کہا کہ مچھیرے کی بروقت اطلاع کی وجہ سے ہمارا عملہ اس بارے میں تحقیقات کرنے اور ان پانیوں میں ایسی مچھلیوں کی موجودگی کا پتہ لگا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس بات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ مچھلیاں صرف اسی پانی میں تھیں یا ان کا دائرہ جارجیا کے دیگر حصوں تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ مچھلی جارجیا میں پہلی مرتبہ دیکھی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گہرے خاکی رنگ کی اس مچھلی کی لمبائی تین فٹ تک ہوسکتی ہے اور یہ نہ صرف فضا میں سانس لے سکتی ہے بلکہ کم آکسیجن والی جگہوں سمیت زمین پر بھی زندہ رہ سکتی ہے سنیک ہیڈ مچھلی کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ دوسری مچھلیوں کی خوراک اور ان کے رہن سہن پر اثر انداز ہوتی ہے اور جارجیا میں لائسنس کے بغیر اس مچھلی کو رکھنا غیر قانونی عمل ہے۔

جارجین حکام کا کہنا ہے اگر کوئی اس مچھلی کو پکڑ لیتا ہے تو اسے فوری طور پر مار دیا جائے اور فریز کر دیا جائے۔ امریکی محکمہ زراعت اس مچھلی کو خطرناک جنگلی حیات قرار دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.