Universal News Network
The Universal News Network

ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا اب بنگلا دیش کیخلاف بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے ، سرفراز احمد

34

لندن میں یو این این نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد تمام کھلاڑیوں کو اکٹھاکرکےبات کی کہ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کی بھرپور محنت کے باوجود کہاں غلطیاں کررہے ہیں؟ کہ بطور ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرپارہے،اپنے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد سینئرز اور جونیئرز سب نے کہا کہ گزشتہ میچز میں جو ہوا، اس کو بھلا کر آئندہ میچز کیلیے نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے،اس کے بعد پاکستان نے بطور ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے میچز کا نتیجہ ہمارے کنٹرول میں نہیں،ہماری توجہ اپنی پرفارمنس پر ہے،بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل وقفہ ہونے کی وجہ سے تیاری کا اچھا موقع مل گیا، آخری میچ میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.