Universal News Network
The Universal News Network

ٹوئٹر نے صدر مملکت کے کشمیر سے متعلق بیانات کے خلاف درخواست مسترد کر دی

28

صدر عارف علوی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے معاملے پر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور اس حوالے سے متعدد ٹوئٹس بھی کر چکے ہیں۔

صدر مملکت کے ٹوئٹر بیانات پر ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کے لیے درخواست دی گئی جسے ٹوئٹر انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے ٹوئٹر کی جانب سے صدر عارف علوی کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی گئی لیکن کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر کی جانب سے بھیجی گئی ای میل کا ایک اسکرین شاٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹر مودی سرکار کا آلہ کار بننے میں واقعی بہت آگے جا چکا ہے، انہوں نے ہمارے صدر کو بہت ہی برے اور مضحکہ خیز انداز میں نوٹس بھیجا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.