Universal News Network
The Universal News Network

ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال کلیئر ہوگئی، اب افغان طالبان سے ملوں گا، وزیراعظم

6

وزیراعظم عمران خان نے امریکی تھنک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کیا جس میں انہوں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال کلیئر ہوگئی اور اب وہ افغان طالبان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں واضح کیا کہ اب پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستی کا تعلق چاہتا ہے، امریکا کے ساتھ ایسے تعلقات نہیں چاہتے جیسے ماضی میں صرف امداد کیلئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکا سے تعلقات باہمی دلچسپی کی بنیاد پر ہیں اور یہ باہمی دلچسپی افغانستان میں امن عمل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کواستحکام کیلئے امن کی ضرورت ہے، بھارت سےتعلقات درست سمت میں چل رہے ہوں تو کوئی نہ کوئی و اقعہ ہوجاتا ہے، پاکستان اور بھارت کو غربت کا سامنا ہے، تجارت بڑھا کر غربت میں کمی کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی یہی سوچ ہے کہ افغانستان میں امن خطے کی ضرورت ہے، صدر ٹرمپ کی جانب سے دورہ امریکا کی دعوت ملی تو تھوڑی پریشانی ہوئی، مشوروں کی بھرمار ہوگئی، تاہم صدر ٹرمپ کی فراخ دلانہ میزبانی سے مجھے اور وفد کو خوشگوار حیرانی اور خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پاکستان کو اس جنگ میں ملوث ہونا پڑا، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں ہزاروں جانیں قربان ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.