Universal News Network
The Universal News Network

ٹرالر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکارکو تشدد کا نشانہ بناڈالا

45

کراچی: سائٹ ایریا میں حب ریور روڈ پر ٹرک ڈرائیور کے تشدد سے ٹریفک پولیس اہلکار بے ہوش ہوکرسڑک پرگرگیا۔

بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرالرڈرائیورکوہیوی ٹریفک کے لیے بند شاہراہ پر جانے سے روکا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ ڈرائیور نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیومنظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسرا ٹریفک پولیس اہلکار ٹرالر ڈرائیورکو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بھی دھکے دیے جاتے ہیں۔

بعدازاں بے ہوش ٹریفک پولیس اہلکارکو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت حاصل کے نام سے ہوئی جو بلدیہ ٹاؤن ٹریفک سیکشن میں تعینات ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر اور ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ ڈاکٹر نجیب نے واقعے سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.