Universal News Network
The Universal News Network

وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی

20

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سےعدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔

اس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ان سے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔ عدالت نے احتجاجی وکلا کو مشورہ دیا کہ سینئراورنوجوان وکلاء گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، وکلاء ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.