Universal News Network
The Universal News Network

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر امریکی خارجہ کمیٹی کے اجلاس کو بڑی پیش رفت قرار دیا ہے

24

چئیرمین بریڈ شرمین نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیا کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس مسئلہ کشمیر پر غور کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی امور خارجہ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس پر ردعمل میں کہا کہ امورخارجہ کمیٹی کا اجلاس ہونے کا اعلان بہت بڑی پیشرفت ہے جس سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر مزید اجاگر ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیر عالمی سطح پر ایک ٹرینڈ بن چکا ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا رجحان ہے، بحث چل نکلی ہے اور کشمیر سب سے بڑی خبر بن چکی ہے، لوگوں کو آگاہی دینے سے ایسا ہوتا ہے، اس کام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں بہت محنت کی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس میں قرارداد سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوگا، کچھ لوگوں نے کہا ان قراردادوں کی کیا اہمیت ہے، انھوں نے غلط کہا، قراردادوں کی اہمیت ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، آج دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.