Universal News Network
The Universal News Network

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے

36

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے استعفے کی وجہ وزیراعلیٰ کے ساتھ تقرر و تبادلوں پر اختلاف ہے۔ شہباز گل کا کہنا ہے پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع مشکل تھا۔ ادھر مشیر برائے وزیراعلیٰ عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا ایڈوائزر تعینات کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ نے اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دی، اسد کھوکھر آج صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.