Universal News Network
The Universal News Network

وزیراعظم کا جرمن چانسلر سے رابطہ،کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

37

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر اینگلا مرکل ے رابطہ کرکے انھیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی کارروائی کرکے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے جعلی آپریشنز کرنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہر قیمت پر قتل عام سے روکنا ہوگا۔ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے جرمن چانسلر اینگلا مرکل کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ مودی سرکار نے مواصلات کے تمام ذرائع بند کر رکھے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ظالمانہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کے وعدوں کے منافی ہیں۔ دنیا بھارت کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

وزیراعظم اور جرمن چانسلر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اینگلا مرکل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ دو طرفہ مسائل پرامن طریقے سے حل کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.