Universal News Network
The Universal News Network

وزیراعظم عمران خان کے طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طور پر فیل ہوگیا

25

وزیراعظم عمران خان نیویارک سے واپس پاکستان روانہ ہونے کے لیے سعودی خصوصی طیارے میں سوارتھے کہ اڑان بھرنے کے بعد طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طورپرفیل ہوگیا۔ طیارہ فنی خرابی کے بعد واپس نیویارک جے ایف کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کی لینڈنگ بھی مشکل سے کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان واپس روزویلٹ ہوٹل پہنچ گئے، طیارے کی تکنیکی خرابی دورکرنے کے بعد وزیراعظم آج رات امریکا سے واپس روانہ ہونگے تاہم وزیراعظم کمرشل طیارے میں واپس آئیں گے یا سعودی طیارے میں یہ فیصلہ صبح کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.