Universal News Network
The Universal News Network

وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے (ن) لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں

55

وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے (ن) لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اظہر خان مظفر گڑھ، فیصل خان نیازی خانیوال، جمیل شرقپوری، کوٹ آدھو سے اصغر چانڈیو اور قاسم ہنجرا، غیاث الدین شکر گڑھ، حاجی اشرف انصاری، شعیب اویسی، ریاض حسین پیرزادہ، نشاط ڈھا، محمودالحق، ایم این اے یونس انصاری، غصنفر لانگا، محمد ارشد، فیصل خواجہ اور عطا الرحمن سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جب تک 35 افراد مکمل نہیں ہوجاتے اس وقت تک کوئی فارورڈ بلاک کی حمایت یا اعلان نہیں کرے گا جب کہ مزید 20 افراد کو اس گروپ میں شامل کرنے کے لیے بعض اہم کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے گروپ میں (ن) لیگی ناراض 20 رکن قومی اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات ہوگی، گزشتہ روز ہونے والی عمران خان سے ملاقات دو ہفتہ قبل طے پائی تھی جب کہ وزیراعظم سے ملاقات سے قبل جمعہ کے روز 8 کلب جی او آر ون میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بھی اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.