Universal News Network
The Universal News Network

واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیموں کا مظاہرہ

13

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر واشنگٹن میں احتجاج جس میں پاکستانی اور کشمیری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے بھارتی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر دنیا بھر میں بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے اور امریکی صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.