Universal News Network
The Universal News Network

نوڈیرو میں پانچویں جماعت کی طالبہ کی بوری بند لاش برآمد

20

لاڑکانہ: (یو این این ) لاڑکانہ کے علاقہ نوڈیرو میں دس سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، پانچویں جماعت کی طالبہ صبح دودھ لینے کیلئے گھر سے نکلی، پھر واپس نہ لوٹی۔ خدشہ ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

والدین کے مطابق زارا کوصبح سویرے شیراز موریو نامی شخص کے گھر دودھ لینے کیلئے بھیجا لیکن وہ واپس نہ آئی۔ قریبی تھانے میں گمشدگی کی اطلاع دی جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی، اس دوران رات گئے دس سالہ زارا کی بوری بند لاش گھرکے قریب امرود کے باغ سے برآمد ہو گئی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شیراز موریو نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ غائب تھا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.