Universal News Network
The Universal News Network

نوجوان لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ساحل سمندر پرپھینک کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

17

کراچی: یو این این نیوز کے مطابق درخشاں پولیس نے نوجوان لڑکی کو نشہ آور اشیا دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سی ویو پر پھینک کر فرار ہونے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا ہے، جب کہ مقدمے میں نامزد کرن نامی خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایچ او درخشاں شاہجہاں لاشاری کے مطابق سی ویو سے ملنے والی لڑکی ثنا نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ اسے اس کی دوست کرن اور علی نے نشہ آور اشیا سے بے ہوش کرنے کی کوشش کی، اس دوران علی نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ،میں نے مزاحمت کی تو اس نے مجھ پر تشدد کیا، اور بعد میں علی مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی میں ڈال کر سی ویو پر پھینک کر فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او شاہجہاں کے مطابق پولیس نے ثنا کی مدعیت میں کرن اورعلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اور درخشاں پولیس نے کورنگی قیوم آباد ڈی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مرکزی ملزم علی رضا عرف علی عمران کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا، جب کہ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کی دوست کرن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز درخشاں تھانے کےعلاقے سی ویو پر ولیج ریسٹورنٹ کے قریب نیم بے ہوشی کی حالت میں نوجوان لڑکی ملی تھی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.