Universal News Network
The Universal News Network

نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو حج پر جانے سے روک دیا گیا

18

لاہور: ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے بھائی کے بیٹے یوسف شریف کو مدینہ منورہ جانے سے روک لیا۔

نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 کی پرواز سے حج کےلئے جارہے تھے، تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے یوسف شریف کو مدینہ منورہ جانے سے روک لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نیب کو یوسف عباس شریف کو روکنے کی اطلاع کر دی ہے اور یوسف عباس شریف اور ان کے بھائی عبدالعزیز عباس شریف ایئرپورٹ سے واپس گھر روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس سے چوہدری شوگر مل کے حوالے سے تحقیقات کررہا ہے، اور گزشتہ ماہ انہیں نیب نے طلب بھی کررکھا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ یوسف عباس 800 ملین کا قرضہ جو دیا گیا اس کی تفصیلات، چوہدری شوگرملز میں کتنے شئیرز ہیں، کتنا قرضہ لیا، کتنی رقم ٹی ٹی کے ذریعے وصول کی تمام تفصیلات فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.