Universal News Network
The Universal News Network

نامور اداکارہ میرا نے ڈرائیونگ لائسنس کاامتحان پاس کرلیا

29

پنی گلابی انگریزی سے لوگوں کو محظوظ کرنے والی نامور اداکارہ میرا نے آخر کار امتحان پاس کرلیا لیکن انہوں نے یہ امتحان کسی کالج یا یونیورسٹی کا نہیں بلکہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا پاس کیا ہے۔ میرا کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے پل پل کی خبر سے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔

حال ہی میں میرا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے چہرے پر کتاب رکھے نظر آرہی ہیں یہ کتاب دراصل ڈرائیونگ سیکھنے کے حوالے سے ہے۔ اس تصویر کے ساتھ میرا نے بتایا کہ امید ہے وہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیں گی کیونکہ انہیں پڑھنا بے حد مشکل کام لگتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.