Universal News Network
The Universal News Network

مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین کے لیے بری خبر

21

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 92 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی۔

حکومت ایک مرتبہ پھر صارفین پر بجلی گرانے کو تیار، سی پی پی اے نے بجلی نرخ بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو بھجوائی ہے، اضافہ جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 ستمبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی کہ بجلی نرخ بڑھائے جائیں گے یا نہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 92 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.