Universal News Network
The Universal News Network

ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

21

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارکیٹوں میں بھی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں جہاں ٹماٹر فی کلو 270 سے 300 روپے، آلو فی کلو 120 سے 150 روپے اور پیاز فی کلو 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی شہری سبزیوں کی ہوشربا قیمتوں سے پریشان ہیں جہاں ٹماٹر 260 سے 300 روپےفی کلو تک فروخت ہورہے ہیں جبکہ پیاز 80 روپے فی کلو اور آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔ روز مرّہ کھانے میں استعمال کی جانے والی سبزی ادرک اور لہسن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ادرک اور لہسن 200 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔

کوئٹہ میں بھی ٹماٹر160سے 200 روپےفی کلو میں فروخت ہورہا ہے جب کہ پیاز 80 ، آلو 40 سے 50روپےفی کلو ،لہسن اورادرک 400 روپےفی کلو، مٹر 200 روپے، شملہ مرچ 160روپے اوربھنڈی 120روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.