Universal News Network
The Universal News Network

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں اہلکار ہلاک

14

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ ایک دوسرے واقعے میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں آرمی 92 بیس اسپتال لے جایا گیا تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دوسرے کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثناء ضلع پلوامہ میں زاہد باغ روڈ سے گزرنے والی بھارتی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے میں اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 5 اہلکار معمولی زخمی ہیں۔

بھارتی فوج نے پلوامہ میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، اس دوران کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.