Universal News Network
The Universal News Network

مقبوضہ کشمیرکے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

26

مقبوضہ کشمیر میں موجود غاصب بھارتی فوج کے افسروں اور جوانوں کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آروند نے سرکاری پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں تعینات 33 سالہ سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آروند نے خود کشی کر لی۔ سی آر پی ایف افسر کا تعلق 40 بٹالین سے تھا جس نے 2014 میں ڈائریکٹ انٹری افسر کے طور پر سی آر پی ایف میں شمولیت حاصل کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اور افسر بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ 2007 سے اب تک 430 سے زائد بھارتی فوجی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ جن میں بھارتی فوج کے کئی افسر بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.