Universal News Network
The Universal News Network

معصوم عورتوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

18

انویسٹی گیشن پولیس سندر لاہور اور جینڈر بیسڈ سیل کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری کاروائی کرتے ہوئے خواتین کو اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنیوالے 2 ملزمان سلامت علی اور اس کی بیوی رضیہ سلطانہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رضیہ سلطانہ مختلف طریقوں سے معصوم اور غریب عورتوں کو مختلف لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساکر شوہر کا راستہ ہموار کر دیتی تھی اوربعد میں ملزم سلامت علی عورتوں کے ساتھ زیادتی کرتا جبکہ اس کی بیوی رضیہ اس کی ویڈیو بنا لیتی تھی۔ دونوں میاں بیوی جنسی تشدد کی ویڈیوز کے ذریعے متاثرہ عورتوں کو بلیک میل کرتے اوران سے پیسے بٹورتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد عورتوں کی جنسی تشدد کی ویڈیوزبنانے کا انکشاف کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.