Universal News Network
The Universal News Network

مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا

10

لاہور: مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت خود کروں گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول اف لاء کا معاملہ اٹھاؤں گی، آزادی اظہار، عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.