Universal News Network
The Universal News Network

ماورا حسین نے آزاد کشمیر کے مستحق طالبعلم کی یونیورسٹی فیس ادا کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا

46

لاہور: (یو این این) نامور اداکارہ ماورا حسین نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک غریب نوجوان کی یونیورسٹی فیس ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ ملک کی اچھی یونیورسٹی میں‌ داخلہ ہونے پر طالبعلم کی بہن نے فیس کی ادائیگی کیلئے مدد کی اپیل کی تھی.

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماریہ احمد نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کے لئے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے مطابق ان کے والدین 2005 کے زلزلے میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے، وہ اور اس کا بھائی انتہائی مشکل حالات میں بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ماریہ احمد کا کہنا تھا کہ بھائی ایک دکان پر ملازمت کرتا ہے اور ہوم ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے۔ انھوں نے اپیل میں کہا کہ میرے بھائی کا داخلہ ملک کی اچھی یونیورسٹی میں ہوا ہے مگر ہم اتنے غریب ہیں کہ داخلہ فیس نہیں ادا کر سکتے جس پر ماورا حسین نے کہا کہ انہیں یونیورسٹی فیس ادا کرنے میں خوشی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.