Universal News Network
The Universal News Network

ماسکو میں انسانی وجود سے سائیکل کا نشقہ بناکر عالمی ریکارڈ قائم

20

ماسکو میں سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے 2 ہزار 620 افراد نے یہ کارنامہ انجام دیا جہاں سینٹ بیسل کیتھڈرل روڈ پر روسی فیڈریشن نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل کی انسانی تصویر بنائی۔

ماسکو سائیکلنگ فیسٹیول اور ماسکو روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آرگنائزیشن کمیٹی نے ریکارڈ بنانے کے لیے ان لوگوں کا ساتھ دیا۔
اس سے قبل 6 جون 2017 میں برطانیہ میں ایک ہزار 490 بچوں نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی انسانوں کی مدد سے سائیکل کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس ریکارڈ میں زیادہ تر اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا جب کہ چند سائیکلسٹ نے بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.