Universal News Network
The Universal News Network

مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر کے غیر فعال ہونے کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے

13

مختلف ممالک میں ٹوئٹر لوگوں کو مختلف پروگرامز کے لیے متحرک کرنے میں بھرپور کردار بھی ادا کرتا ہے جس کی تازہ ترین مثال کلائمیٹ چینج کے حوالے سے دنیا کے 156 ممالک میں ایک ہی روز مظاہرے ہیں۔

لیکن اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر میں صارفین کو مائیکرو بلاگنگ ایپ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری اپنے پیغام میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صارفین کو ٹوئٹر اور ٹوئٹ ڈیک کے استعمال کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور جلد تمام مسائل دور ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.