Universal News Network
The Universal News Network

ماؤتھ واش کا استعمال کر کے کورونا سے بچا جا سکتا ہے: تحقیق

Corona can be prevented by using mouthwash: research

10

وبا سے بچاؤ اور خاتمے کے لیے سائنسدانوں کی جانب سے دن رات تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن تا حال کوئی ایسی چیز ایجاد نہیں ہو سکی ہے جو 100 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کردے۔

اب حال ہی میں کیے جانے والے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماؤتھ واش کا استعمال کرکے کورونا وائرس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

کارڈف یونیورسٹی اینڈ اسکول آف میڈیسن کا حالیہ مطالعہ جسے دی جرنل فنکشن میں شائع کیا گیا ہے، اس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مستقل مزاجی سے ماؤتھ واش کا استعمال کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔اس ضمن میں تحقیق کے بانی اور یونیورسٹی آف کارڈف کے پروفیسر ڈاکٹر اوڈنیل کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش وائرس کی بیرونی سطح کو تباہ کردیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماؤتھ واش کا مسلسل استعمال سارس وائرس کے خلاف بھی بے حد کار رآمد ثابت ہوا تھا جب کہ اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے رواں سال فروری میں کہا تھا کہ اس حوالے سے کوئی واضح حقائق سامنے نہیں آئے ہیں کہ ماؤتھ واش کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ماؤتھ واش کا استعمال منہ میں موجود متعدد بیکٹیریا کا خاتمہ کر سکتا ہے ہے لیکن یہ ماؤتھ واش کورونا وائرس کو ختم کردے گا، اس حوالے سے کوئی واضح ثبوت موجود نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.