Universal News Network
The Universal News Network

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

20

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے 9 اننگز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 437 رنز بنائے تھے۔
بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ ورلڈکپ 2019 کے 43 ویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف انجام دیا۔

چوبیس سالہ بابراعظم پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں 400 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔
اس کے علاوہ بابراعظم نے رواں ورلڈکپ کے دوران ہی سب سے تیز ترین 3000 رنز بنانے والے ایشین کھاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
بابراعظم نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 96 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح انہوں نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 474 رنز اسکور کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.