Universal News Network
The Universal News Network

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

16

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نیب نے خورشید شاہ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ہے۔
جب کہ سابق سیکریٹری اطلاعات خیبرپختونخوا امتیاز ایوب، وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران،اہلکاروں کے بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد کرپشن فری پاکستان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.