Universal News Network
The Universal News Network

فائر فائٹرز نے کام چھوڑ دیا جس کے باعث عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو گیا

15

فائر فائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مطابق فائر بریگیڈ ملازمین نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

فائر فائٹرز کی جانب سے کراچی کے تمام اسٹیشنز پر متفقہ فیصلے کے تحت کام چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے۔ملازمین کا کہنا ہے فائر فائٹرز اب کسی بھی حادثے کی صورت میں اسٹیشن سے فائر ٹینڈرز نہیں نکالیں گے۔ملازمین کا مؤقف ہے کہ گزشتہ 17ماہ سے فائر رسک الاونس نہیں ملا، اس وقت تک کام شروع نہیں کریں گے جب تک فائر رسک الاؤنس نہیں ملتا۔

فائرفائٹر ویلفئیر آرگنائزیشن کے مطابق ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی اور 3 ماہ سے تنخواہ میں ہونے والا اضافہ بھی نہیں ملا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.