Universal News Network
The Universal News Network

غربت یا کچھ اور؟شوہر نے بیوی اور دو بچوں سمیت موٹر سائیکل نہر اپر چناب میں گرادی

33

گوجرانوالہ(ریسکیو ذرائع)کے مطابق چھچھر والی کے قریب موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور دو بچوں سمیت نہر میں گر گئے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آ پریشن شروع کر دیا آپریشن کے دوران دو سالہ بچی کی نعش کو نکال لیا گیا جبکہ احسان اسکی بیوی اور چار سالہ بیٹے کی تلاش جاری ہے پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق احسان جنڈیالہ باغ کا رہائشی ہے جو کچھ دنوں سے غربت سے پریشان تھا اور کچھ دنوں سے ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے احسان نے بیوی اور دو بچوں سمیت خود کشی کے لیے خود ہی موٹر سائیکل نہر میں گرایا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.