Universal News Network
The Universal News Network

عمران خان کال دیں تو ان کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں: فواد چوہدری

25

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہم عمران خان کی ہدایت پر تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے دھرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کال دیں تو ان کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔ وفاقی وزیر نے آزادی مارچ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ حلوہ مارچ کا دوسرا دن ہے، بدبو سے پشاور موڑ کے گرد و نواح میں تعفن پھیل گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے کو صفائی کے لیےکروڑوں روپےکا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے، کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.