Universal News Network
The Universal News Network

عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو قید کی سزا سنادی

20

لاہور میں شوہر کو پہلی بیوی کو راضی کیے بغیر دوسری شادی مہنگی پڑگئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شوہر راشد کو گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

سزا سنتے ہی پولیس نے مجرم راشد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ اچھرہ کی رہائشی شمیم بی بی نے شوہر راشد کے خلاف اپنے موقف میں کہا کہ شوہر نے مجھ سے جھوٹ بولا اور میری اجازت کے بغیر خفیہ شادی کی۔ اپنے حق میں فیصلہ آنے کے باوجود شمیم بی بی نے کہا کہ شوہر راشد کو بہت کم سزا سنائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.